سکولوں میں نیا داخلہ لینے والے بچوں کیلئے بری خبر

پنجاب سکول
کیپشن: Punjab School
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: مختلف سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونے والے ہزاروں طالبعلم کتابوں سے محروم، سوا لاکھ کتابوں کی فوری ضرورت ،سٹوڈنٹس بازار سے کتابیں خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق سکولوں میں نئے داخل ہونے والے بیشتر طالب علموں کیلئے مختلف جماعتوں کی کتابیں ہی موجود نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرائمری سکولوں میں نرسری ،پریپ ،پہلی، دوسری، چوتھی اور پانچویں جماعت کی بیشر کتابیں شارٹ ہیں۔

ایلیمنٹری سکولوں میں چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعت کے نئے نصاب کی تاحال دستیابی بھی ممکن نہ بنائی جاسکی۔اس کے علاوہ ہائی سکولوں میں بھی نہم ودہم کی کمپیوٹر، کیمسٹری ، میتھ اور بائیو کی کتابیں دستیاب نہیں ہیں۔سکولوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو کتابوں کی ڈیمانڈ بھجوا دی ہے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اینرولمنٹ بڑھنے کی وجہ سے سکولوں میں کتابوں کی کمی ہوئی ہے۔ ہم نے ڈیمانڈ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو بھجوادی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor