آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس دائر،اہم نکات منظر عام پر

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس دائر،اہم نکات منظر عام پر
کیپشن: Article 63A Reference
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا جس کے اہم نکات بھی سامنے آ گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سےدائرصدارتی ریفرنس میں آرٹیکل 63 کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کا جواب طلب کیا گیا ہے اور عدالت عظمیٰ سے پوچھا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی کون سی تشریح قابل قبول ہے۔

 کیا پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سے نہیں روکا جا سکتا؟ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہو گا، کیا ایسا ووٹ ڈالنے والا تاحیات نااہل ہوگا؟ کیا منحرف ارکان کا ووٹ گنتی میں شمار ہو گا؟

  ریفرنس میں یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین نہیں رہے گا تو کیا ایسا ممبر تاحیات نااہل ہو گا؟ فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے مزید کیا اقدامات ہو سکتے ہیں؟ مسودے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔