ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے بند  یا کھلے رہیں گے ؟شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا 

تعلیمی ادارے بند  یا کھلے رہیں گے ؟شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام وزراء تعلیم و صحت کا اجلاس 24 مارچ کو این سی او سی میں ہو گا،جس میں تعلیمی ادارے بند یا کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطو کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تمام وزراء تعلیم و صحت کا اجلاس 24 مارچ کو این سی او سی میں ہو گا، این سی او سی تعلیمی ادارے بند یا کھولنے سے متعلق فیصلہ کرے گا ، طلباء اور اساتذہ کی صحت پہلی ترجیح ہے۔

دوسری جانب   کل وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے ،خصوصی اجلاس میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان اور ہیلتھ حکام شریک ہونگے، اجلاس میں کورونا ویکسینشن کے عمل پر بھی بریفنگ لی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer