ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس میں شادی کی پہلی رات دلہن کی پراسرار ہلاکت

ڈیفنس میں شادی کی پہلی رات دلہن کی پراسرار ہلاکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ڈیفنس میں دلہن شادی کی پہلی رات ہی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی۔

  پولیس کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے جندراں کے رہائشی نصیر کی گزشتہ روز غازی آباد کی رہائشی ثمرین سے شادی ہوئی۔رات گئے ثمرین کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ نئی نویلی دلہن راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ثمرین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثا قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتے ، ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خواتین پر تشدد کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی،ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کے دوران خواتین پر تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، تشدد کے 57 فیصد واقعات پنجاب، 27 فیصد سندھ، 8 فیصد خیبر پختوانخوا، 2 فیصد بلوچستان جبکہ 6 فیصد گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان عرفان مفتی، چیئر پرسن صنفی تشدد کمیٹی پاکستان تحریک انصاف عائشہ اقبال، گل مہر، رشم عدنان اور نبیلہ شاہین نے پریس کانفرنس میں ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے پروگرام ''جذبہ'' کے تحت رپورٹ جاری کی۔ 

رپورٹ کے مطابق سال2020ء کے دوران جنوری سے دسمبر تک پچیس اضلاع میں کل 2297 عورتوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے، کورونا کے دوران تشدد کے واقعات کو رپورٹ کروانے کا رجحان بہت کم تھا، یہ تعداد حیران کن ہے، جن مہینوں میں کورونا عروج پر تھا تشدد کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں عورتوں او رلڑکیوں پر تشدد کے 57 فیصد واقعات رپورٹ ہوئے، سندھ میں 27 فیصد، خیبرپختونخوا میں 8 فیصد، بلوچستان میں 2 فیصد جبکہ 6 فیصد گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوئے, تشدد کاشکارہونے والی خواتین کی عمر2 سال سے لے کر 35 سال تک ہے اوران کا تعلق نہایت غریب اور درمیانے درجے کے گھرانوں سے ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer