فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ معمہ بن گیا

 فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ معمہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئے قومی سکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر حسن علی کا کوروناٹیسٹ معمہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سے قبل فاسٹ باؤلر حسن علی کے کوویڈ ٹیسٹ کے مسئلے نے پی سی بی انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی شیڈول پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں فاسٹ باؤلر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس کے بعد جمعرات کو پی سی بی کی جانب سے کرایا گیا فاسٹ باؤلر کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، تاہم فاسٹ باؤلر نےاگلے روز دوسری جگہ سے کویڈ ٹیسٹ کروایا تو منفی آگیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی فاسٹ باؤلر کا ایک اور کوویڈ ٹیسٹ کرائے گا، یہ ٹیسٹ منفی آنے پر ہی انہیں لاہور آنے اور دو روز ہ آئسولیشن کی اجازت ہو گی،موجودہ صورت حال میں فاسٹ باؤلر کا دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے پر ٹیم کے ہمراہ روانہ ہونا غیر یقینی دکھائی دیتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے اراکین کی 24 مارچ کو ایک اور کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی،جن کا ٹیسٹ کلیئرہوگا وہی کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے پر روانہ ہوسکیں گے ۔

یاد  رہےکہ گزشتہ برس انگلینڈ روانگی سے قبل محمد حفیظ کے ساتھ بھی یہی صورتحال پیش آئی تھی ۔

Sughra Afzal

Content Writer