ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کرنے کی تجویز

 کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کرنے کی تجویز دےدی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں دل ، گردوں ، جگر، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں سمیت عمر رسیدہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی احتیاط برتنی چاہئے ۔
وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نینشل ہیلتھ سروس انگلینڈ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کی تائید کرتے ہوئے حکومت کو تجویز دی ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈینٹل ہسپتال اور کلینکس فوری بند کر دیئے جائیں کیونکہ دانتوں کے علاج معالجہ میں کورونا وائرس پھیلنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا سے بچاو کیلئے دل ، گردوں ، جگر ، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں سمیت عمر رسیدہ افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں ملیریا کی دوا کا کورونا کے علاج کے حوالے سے کوئی سائنٹیفک ثبوت موجود نہیں ہے اس لئے شہری ملیریا کی دوا کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اینٹی ملیریا دوا کے منفی اثرات مہلک ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer