ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مساجد میں بھی خصوصی انتظامات

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مساجد میں بھی خصوصی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مساجد میں بھی حفاظتی انتظامات کیلئے جانے لگے۔
جہاں کرونا وائرس کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور روک تھام کیلئے حکومت اور دیگر ادارے مختلف احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں، وہاں مساجد میں بھی نمازیوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے قالین اور صفیں اٹھا دی گئی ہیں۔مساجدانتظامیہ کے مطابق قالین وائرس کے پھیلاؤکاسبب قرار دیئے جا رہے تھے لہذا مساجد کے فرش کو ہر نماز سے قبل جراثیم کش محلول سے دھویا جا رہا ہے۔اس عمل کو نمازیوں کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔
نمازیوں کو یہ ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے بغل گیر نہ ہوں اور نہ ہی ہاتھ ملائیں۔فرض نماز کی ادائیگی کے بعد سنتیں اور نوافل گھروں میں ادا کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer