ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کا خدشہ، میٹروبس میں سفر کیلئے ماسک لازمی قرار

کورونا کا خدشہ، میٹروبس میں سفر کیلئے ماسک لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے میٹرو بس سروس انتظامیہ بھی ان ایکشن، مسافروں پر ماسک پہننے کی شرط عائد، جی ایم میٹرو بس سروس نے حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کی وجہ سے میٹرو بسوں میں سفر کیلئے ماسک لازمی قرار دیدیا گیا۔ میٹرو بس اتھارٹی نے سٹیشنز پر آگاہی مہم بھی چلانا شروع کردی، جی ایم میٹرو بس سروس کی ہدایت کے مطابق 3 دن بعد کسی بھی مسافر کو بغیر ماسک سفرکی اجازت نہیں ہوگی۔

شمع میٹرو بس سٹاپ پر سکیورٹی عملے نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا۔ مسافروں نے انتظامیہ کے فیصلے کو بہترین قراردے دیا۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ احتیاط انتہائی ضروری ہے، ماسک کے بغیر سفر نہ کرنے دینا اچھا فیصلہ ہے اور حکومت ماسک کی دستیابی بھی یقینی بنائے۔ مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہمیں انفرادی ذمہ داری بھی لینا ہوگی۔