ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

پنجاب بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) کورونا وائرس کا خطرہ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،  پنجاب حکومت نے آج سے دو روز کیلئے تمام شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس  8969 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ98 ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران پانچ نئے کسیز کی تصدیق ہوگی جس کے بعد لاہور کے مریضوں کی تعداد 20 جبکہ صوبہ بھر میں 137 ہو گے ہیں ۔103

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا کے فیصلوں کے مطابق آج رات نو بجے سے  مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے جبکہ دودھ، دہی کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریز، فروٹ اور سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی۔ اس طرح ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ تمام محکموں کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کسی کو ناجائز تنگ یا پریشان نہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن نہیں، سماجی فاصلے پیدا کرنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ویک اینڈ گزارنے کیلئے گھروں میں رہا جائے، بلاضرورت باہر نہ نکلیں۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ  سماجی فاصلوں کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں۔ رہائش گاہ پر قرنطینہ کیلئے وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایس او پیز طے کر رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند کرنے پر پارکس، تفریحی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ میں رش بڑھنے سے فیصلہ کرنا پڑا۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ بند نہیں کی جائے گی، تاہم عوام غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں۔ محکمہ صنعت صوبہ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کا اہتمام کریں جبکہ سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے صرف عوامی اجتماع کے ممکنہ مقامات بند رکھے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا ایمرجنسی آرڈیننس منگل کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری منگل کو پراونشل کانٹی جینسی پلان کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ منگل کو کانٹی جینسی پلان بھی پیش کریں گے۔ صاحب حیثیت مریضوں کیلئے بڑے نجی ہسپتالوں میں آئسولیشن/قرطینہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بھر میں کورونا کے 137 مریض ہیں۔ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں 106، لاہور 20، گوجرانوالہ 4، گجرات 3، جہلم 2، راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک مریض ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کیلئے 24 ہزار سے زائد گاؤن موجود ہیں۔    

دوسری جانب پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشے کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔ اعجاز احمد چودھری کو ڈاکٹرز نے گھر سے باہر نکلنے سے منع کردیا ہے اور انہیں رش والی جگہ پر جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سنٹرل پنجاب کے صدر گھر سے بیٹھ کر سیاسی سرگرمیاں چلائیں گے۔