عمر اسلم: مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعدرفیق کاکہناہےکہ کورونا وائرس سےسب نے مل کر لڑنا ہے،وزیراعظم اس حوالےسےتمام سیاسی قائدین کوبلاکرحکمت عملی بنائیں۔
مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کوان کی رہائی پر مبارکباد وں کاسلسلہ جاری ہے،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ،فریدپراچہ اورلیگی رہنما خرم دستگیرسمیت دیگرنےخواجہ برادران کو رہائی پرمبارکباد دی،، خواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ کوروناوائرس کےحوالےسے وزیراعظم کوتمام سیاسی قائدین کےساتھ مل کر حکمت عملی بنانی چاہئے،آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے۔
سابق وزیرریلوےکہتےہیں کہ یہ وقت سیاست کانہیں، مسلم لیگ ن بھی بطور پارٹی کورونا وائرس سےبچاوکے لیےجلدکام کرے گی۔جیلوں میں قیدی گنجائش سےزیادہ ہیں،معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو فوری رہا کیاجائے۔
جماعت اسلامی کےرہنما لیاقت بلوچ،فریدپراچہ اورلیگی رہنماخرم دستگیرنےمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ کورونا وائرس کےحوالےسےہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، کورونا سےلڑنے کے لئےحکومت نےتاحال اپنی اتحادی جماعتوں سےبات نہیں کی۔