(حسن علی) مہنگائی سے ستائے ہوئے کے لئے شہریوں کے اچھی خبر آگئی، شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں10 روپے کلو میں مزید کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے اثرات سے گوشت کی قیمت مزید کم ہوگئی، رسد میں بہتر ی کے باعث مرغی کا گوشت10 روپے کلو سستا جبکہ فارمی ا نڈے مہنگے ہوگئے،زندہ مرغی7 روپے کمی کے بعد 145 روپے جبکہ مرغی کا گوشت10 روپے کمی کے بعد 210 روپے فی کلو ہو گیا، فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے سے قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فارمی انڈے3 روپے اضافے کے بعد 103 روپے فی درجن ہوگئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کے لئے اقدامات کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔