کورونا وائرس مفت ٹیسٹ،مزید4 شہروں میں خصوصی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ

کورونا وائرس مفت ٹیسٹ،مزید4 شہروں میں خصوصی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کی سہولت مزید شہروں میں دینے کی تیاری کرلی گئی،4 شہروں میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی خصوصی لیبارٹریاں بنانے کی سمری تیار کی گئی،خصوصی لیبارٹریوں میں صرف کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت 4 مزید شہروں میں فراہم کرنے کی تیاری کرلی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے رات گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت 4 مزید شہروں میں فراہم کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں،4 شہروں ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں لیبارٹریاں بنانے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔

خصوصی لیبارٹریوں میں صرف کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہی ہوں گے، ایک لیبارٹری کے قیام پر تقریبا 80 ملین خرچ آئے گا،ٹیسٹ کی سہولت مقامی سطح پر ہونے سے ٹیسٹ جلد ہو سکیں گے، سیمپل اسلام آباد یا لاہور لانے کی ضرورت ختم ہو سکے گی، ٹیسٹ رزلٹ جلد آنے سے مریض کو فوری الگ کیا جا سکے گا جس سے پھیلاو رکے گا، لیبارٹریاں قائم کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو رات کو ہی بھجوا دی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer