ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کیلئے وزیر صحت کی خوشخبری

کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کیلئے وزیر صحت کی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان :صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس۔ وزیر صحت کہتی ہیں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے ٹیسٹوں کیلئے مزید کٹس منگوائی جارہی ہیں۔


اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالد مسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، سی ای اومیوہسپتال پروفیسراسد اسلم خان، پرنسپل سمز پروفیسرمحمود ایاز، ڈاکٹرصوبیہ، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفرید اورچیف کارڈیالوجسٹ پروفیسرثاقب شفیع نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا وائرس سے پیداہونے والی تازہ صورتحال کاجائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران وائس چانسلرز، پرنسپلزاورطبی ماہرین نے وزیرصحت کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالہ سے اپنی قیمتی تجاویزاورآراء پیش کیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کے تمام کنفرم اورمشتبہ مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے مطابق طبی انتظامات مکمل ہیں۔

خیال رہے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ کورونا کے باعث ضرورت پڑی تو لاک ڈاؤن کریں گے، لاک ڈاؤن کیا تو روزانہ اجرت پر کام کرنے والے پریشان ہوں گے، ملک میں ابھی ایسی صورتِحال نہیں کہ لوگ ذخیرہ اندوزی شروع کردیں۔ 
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2 لاکھ 76ہزار 4 سو 72 ہوگئی ہے،اب تک 11ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 91ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer