عمر اسلم :نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں، مریم نواز نے تقریباً آٹھ روز اسلام آباد اور مری میں قیام کیا جہاں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال سےملاقات کی۔
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز 12مارچ کو لاہور سے اسلام آباد گئی تھیں، جہاں انھوں نےسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال سے ملاقات کی اور لیگی رہنماوں کو رہائی پر مبارکباد دی تھی۔
مریم نوازنےطویل عرصے کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کیں جبکہ انھوں نے پارٹی بیانیہ کےحوالےسے بھی واضح کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔
دوسری جانب مریم نواز کا ٹوئٹر اکائونٹ بھی فعال ہوگیا ہے
Fervent prayers for his beloved nation from Mohammad Nawaz Sharif. Asked me to convey directly to the people of Pakistan.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 19, 2020