لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) لیڈی ہیلتھ ورکرز پنجاب نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنماء رخسانہ نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں وزیر قانون راجہ بشارت سے مذاکرات ہوئے ہیں جنہوں نے مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے اور ہم دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے بنیادی مطالبات منظور ہوچکے ہیں، 25 سال پرانا مسئلہ حل ہوگیا ہے، کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کے روز ہوگا۔ 

دوسری جانب مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنا دی ہے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے، صحت اور بہبود آبادی کے صوبائی وزراء، محکمہ پرائمری ہیلتھ، ریگولیشنز اور خزانہ کے سیکرٹریز صاحبان کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔