( قیصر کھوکھر ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں کی سنی گئی، محکمہ خزانہ نے تین ارب روپے کی گرانٹ جاری کردی۔
محکمہ خزانہ نے یہ گرانٹ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی درخواست پر جاری کی ہے، گرانٹ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکولوں کا ادا کی جائے گی، ان نجی سکولوں نے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔
جس پر فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر محکمہ خزانہ نے تین ارب روپے کی گرانٹ حاصل کرلی ہے جو متعلقہ سکولوں کو ادا کی جائے گی۔