(سٹی 42) ایک لاہوری ایک درخت سٹی 42نے لاہور کو سر سبز بنانے کیلئے اپنی خصوصی مہم کا آغاز کردیا۔
لاہور کی آبادی ایک کروڑ پندرہ لاکھ ہے، اگر ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت لگائے اور اس کی مناسب دیکھ بھال کرے تو چند برس بعد لاہور کا حلیہ ہی تبدیل ہوجائے گا، اسی سوچ کے تحت سٹی 42 نے اپنی مہم ’’ایک لاہوری، ایک درخت‘‘ کا آغاز کیا ہے۔ سٹی42 کے ڈائریکٹر نیوز خرم کلیم نے ٹاؤن شپ میں اپنے حصے کا پودا لگایا۔
انہوں نے سٹی 42 کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم بھی یہی سوچ لے کر آگے بڑھ رہی ہے، اگر لاہوری اپنے اپنے حصے کا ایک ایک درخت لگائیں تو اس سے نہ صرف ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے بلکہ سموگ اور مختلف بیماریوں سے چھٹکارہ پانے میں بھی مدد ملےگی۔
لاہور کو سرسبزوشاداب بنانے والے ادارے پی ایچ اے اور سٹی 42 نے مہم کو ایک ساتھ آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے، اس موقع پر موجود کھلاڑیوں نے بھی اس مہم کو سراہا اور مہم کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔