ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں عالمی معیار کی نئی سبزی منڈی بنے گی

لاہور میں عالمی معیار کی نئی سبزی منڈی بنے گی
کیپشن: City42 - Vegetable Market
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہور میں لکھو ڈیر کے قریب 5 ارب روپے سے عالمی معیار کی نئی سبزی منڈی بنائی جائے گی جس میں مچھلی، پھول اور غلہ منڈی شامل کرنے کیلئے ترمیمی کنسپٹ پیپر تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لکھو ڈیر میں انٹرنیشنل معیار کی پھل، سبزی، پھولوں، مچھلی اور غلے کی منڈی قائم کرنے کا ترمیمی کنسپٹ پیپر تیار کرلیا، مجوزہ 1646 کنال میں سے 1079 کنال اراضی حاصل کرلی گئی جبکہ 576 کنال اراضی کے حصول کیلئے کام جاری ہے۔

 دستاویزات کے مطابق جدید ترین منڈی میں مکینیکل اپ لوڈنگ، جدید کولڈ سٹوریج اور پھولوں، سبزیوں کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری بنائی جائے گی۔  منڈی میں کاروباری حضرات کیلئے دفاتر، پارکنگ، کشادہ سڑکیں، مسجد، کینٹین، پارک، ہوٹل، ڈسپنسری اور واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی ہوں گے، منڈی میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے، منصوبے پر مجموعی طور پر 4ارب 97 کروڑ خرچ ہونگے، اس لیے ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے 3 ارب 97 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer