ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5جوان شہید

ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں پاک فوج کے 5جوان شہید ہو گئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا،بارودی سرنگ دھماکے میں مادر وطن کے 5سپوت شہید ہو گئے،شہداء میں حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طافیر، سپاہی انوش، سپاہی اعظم خان، سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں ۔

 آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے،گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،محسن نقوی 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں سکیورٹی  فورسز کے 5 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہشہید ہونے والے اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا۔ محسن نقوی  کا مزید کہناتھا کہ  سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے پر عزم ہے۔