ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1 روز میں 4 ہزارسے زائدگاڑیوں کے چالان کیے گئے

1 روز میں 4 ہزارسے زائدگاڑیوں کے چالان کیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک روزمیں 1300 سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیے گئے، جبکہ دوسری طرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ہزارسے زائد گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے ہیں۔

پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کیلئے مصروف عمل ہے۔ پنجاب ٹریفک پولیس نے ایک روزمیں 1340 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4150 گاڑیوں کےچالان بھی کیےگئے ہیں۔

چالان کی مد میں 25 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی، جبکہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 13 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔آلودگی پھیلانے پر 2 گاڑیوں کو بند کردیا گیا۔

26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران 14 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوئے، آلودگی کا باعث بننے والی 24 ہزار 600 سے زائد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوئی جس میں سے 6688 گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب کاکہنا ہے شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔