ویب ڈیسک : چین کے وزیر لیو جانچیو نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک میں پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں سی پیک پرحاصل پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا، چینی وزیر کی جانب سےسی پیک کی بروقت تکمیل کیلئےچین کےعزم کااعادہ کیاگیا۔ آرمی چیف نے چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران دونوں نے علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ دونوں ممالک کےدرمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیاگیا۔ آرمی چیف نے چین کےبیلٹ اینڈروڈانیشیٹو کےمنصوبےسی پی ای سی کیلئےمکمل تعاون کااعادہ کیا۔
چینی وزیر کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کی قیادت کےدرمیان کامیاب ملاقاتوں کےبعددورہ کررہاہوں۔ مہمان خصوصی نےعلاقائی امن واستحکام کوبرقراررکھنےکیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا۔