ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے کا دورہ

 محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے کا دورہ
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اورتوسیعی منصوبے کو محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔رات کو بھی ورکرز کو کام کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔محسن نقوی نے مزار پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer