خوبانی کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے 

Apricot,health benefits,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبانی میں صحت کے لیے متعدد بہترین غذائی اجزا ہوتے ہیں، یہ پھل یہ ہمارے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

خوبانی میں پولی فینولز نامی کیمیائی مرکبات کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ذیابیطس اور امراض قلب سمیت کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔یہ مرکبات جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد سے خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ موٹاپے سے بھی بچاتے ہیں۔

خوبانی میں فائبر  موجود ہوتا ہے جو قبض اور نظام ہاضمہ کے دیگر امراض سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔فائبرمعدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی غذا کا بھی کام کرتا ہے جس سے موٹاپے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔فائبر سے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی صحت مند سطح برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

خوبانی کیلشیم سے بھی بھرپور ہوتی ہے، یہ معدنیات ہڈیوں کی نشوونما اور صحت کے لیے اہم ہے۔ اس میں زیادہ اہم بات یہ ہے کہ کیلشیم کے مناسب جذب اور یکساں تقسیم کے لیے پوٹاشیم بھی اہم ہے اور خوبانی بھی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس پھل سے جگر کو تکسیدی تناؤ سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔جانوروں پر ہونے والے تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا کہ خوبانی کھانے سے جگر کو نقصان سے بچانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے تکسیدی تناؤ سے تحفظ ملتا ہے۔

 خوبانی میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کی سطح کم کرتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ خوبانی میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے جس سے بھی امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔خوبانی میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے ڈی ہائیڈریشن یا جسم میں پانی کی کمی سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔جسم میں پانی کی مناسب مقدار بلڈ پریشر اور جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھتی ہے جبکہ جوڑوں کی صحت بہتر بناتی ہے۔