ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثہ؛گوجرانوالہ کا حمزہ پلاسٹک کی بوتل کےسہارے تیر کربچ گیا

Greece troller incident survivor from Gujranwala tells his story, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے محمد حمزہ نے انکشاف کیا ہے کہ چار سو مسافروں کی گنجائش والے جہاز پر ساڑھے سات سو مسافروں سوار کیے گئےتھے۔جہاز نے تین ہچکولے لیے اور پھر ڈوب گیا۔

محمد حمزہ نے بتایا کہ جب جہاز الٹا تو وہ کچھ دیر اُلٹے ہوئے جہاز کے اوپر لیٹا رہا جب ڈوبنے لگا پھر چھلانگ لگا دی۔میں نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور پھر جہاز کے پاس آگیا۔پلاسٹک کی بوتل کے سہارے سمندر میں تیرتا رہا ہوں۔ دو مصری مسافروں کے پاس ٹیوب تھی جسکا سہارا لیا اور پھر ایک کشتی نے ریسکیو کر لیا۔