ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے محتاط ہو جائیں

 اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے محتاط ہو جائیں
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے محتاط ہو جائیں ، عید قریب آتے ہی وارداتیں بڑھنے لگیں۔شمالی چھاؤنی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والا شہری ڈاکو کے ہتھے چڑھ گیا۔

واردات 19 جون کو ضرار شہید روڈ پر ہوئی۔ جہاں  شہری قمر اے ٹی ایم سے رقم نکوا رہا تھا کہ ڈاکو اے ٹی ایم کا دروازہ کھول کر اندر داخل گیا۔ ملزم نے پستول دکھا کر شہری سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، ملزم چند سیکنڈ میں لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

 دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے اور شمالی چھاؤنی پولیس سٹیشن میں متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer