ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقلیتی برادری کے لیے بڑی خوشخبری

اقلیتی برادری کے لیے بڑی خوشخبری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : اقلیتی برادری کے لیے بڑی خوشخبری۔ نگران حکومت نے اقلیتی برادری کے لیے بھی ایک ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ مختص کردیا۔

محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے نگران حکومت کو سفارشات پیش کی گئیں کہ اقلیتی برادری کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈ مختص کیے جائیں تاکہ ان کے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے جس پر نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں چار ماہ کے لیے اقلیتی برادری کے حلقوں میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر 1 ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں۔اقلیتی برادری کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے پہلے سے جاری منصوبوں علاوہ فنڈ رکھے گئے ہیں ۔فنڈ سے ہندو ،سکھ اور عیسائی برادری کے علاقوں میں سہولیات مہیا ہوں سکیں گی۔