ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف اداکار سنی دیول کا اپنے بیٹے کرن کی شادی میں دبنگ ڈانس،ویڈیو وائرل

Actor,Sunny deol,son marriage,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  معروف اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن دیول اور دریشا اچاریہ کی شادی ممبئی میں ہوئی ، بارات میں ان کے دادا دھرمیندرا اور چچا بوبی دیول بھی موجود تھے۔شادی کی تقریب کے سلسلے میں بعد ازاں ممبئی میں استقبالیہ دیا گیا ،استقبالیے میں شتروگھن سنہا، پریم چوپڑا، راج ببر، انوپم کھیر، جیکی شروف، عامر خان اور  سلمان خان سمیت کئی شخصیات شریک ہوئیں۔

 سنگیت کی تقریب میں خاندان کے دیگر افرادکے ساتھ ساتھ بالی وڈ ستارے بھی نظر آئے تھے، تقریب میں موسیقی اور رقص کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز سنی دیول اور ان کے والد لیجنڈ اداکار دھرمیندر رہے۔