ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں چنالی کے مقام پر کار کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
ایبٹ آباد میں چنالی کے مقام پر کار کھائی میں گر گئی, حادثے کے نتیجے میں کار سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کار کس وجہ سے کھائی میں گری اس بات کی ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔