ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ کا دورہ، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بےضابطگیاں، ایم ایس کی چھٹی

MS Shahdra Teaching Hospital removed from post on CM Mohsin Naqvi's instructions, City42
کیپشن:  وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے حکم پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر کلیدی عہدوں پر فائض ڈاکٹروں کو  تبدیل کر دیا گیا، ایم ایس صباحت کا تبادلہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر سہیل ارشاد کو ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا۔۔ فائل فوٹو
سورس: MS Shahdra Teaching Hospital removed from post on CM Mohsin Naqvi\'s instructions, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید:  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کا معاملہ، ہسپتال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آ ئیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کرنے پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں نے نگران وزیر اعلیٰ کو شکایات کے انبار لگا دئیے تھے اور ادویات کی عدم دستیابی کی وزیر اعلیٰ نے خود تصدیق کی تھی۔ انہوں نے وزیر صحت اورجناح ہسپتال یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد مسعود گوندل کو  کو فوری طور پر شاہدرہ ہسپتال طلب کر لیا تھا اور خود اپنے شیڈول کے مطابق شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر کے معاملات دیکھنے اور طے شدہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔  اب وزیر اعلیٰ کے حکم پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں بڑے پیمانے پر ایڈمنسٹریشن مین بڑی  تبدیلیاں کر دی گئیں۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے حکم پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر کلیدی عہدوں پر فائض ڈاکٹروں کو  تبدیل کر دیا گیا، ایم ایس صباحت کا تبادلہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر سہیل ارشاد کو ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا۔

 وائس چانسلرخالدمسعود گوندل نے نگراں وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ہسپتال کادورہ کیا۔ ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے، امید ہے مریضوں کو مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نگراں وزیر اعلی کی ہدایت پر ہسپتال کے تمام مسائل کو دور کردیا ہے۔