جمال الدین: جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں وارنٹ گرفتاری کا معاملہ,انسداد دہشت گردی عدالت نے دو مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔