ُاب تھانوں میں سماعت سےمحروم شہریوں کو ترجمان دستیاب ہوں گے

IG Punjab Police signs MOU with hearing aid NGO, City42
کیپشن: فوٹو؛ پنجاب پولیس آفیشل ٹویٹر ہینڈل
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قوت سماعت سے محروم شہریوں کی تھانوں، تحفظ مراکز اور خدمت مراکز پر ابلاغ میں معاونت اور سہولت  کیلئے پنجاب پولیس نے  نجی تنظیم کونیکٹ ہیئر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر لئے۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2023-06-21/news-1687335527-2263.gif
دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد اب کونٹیکٹ ہئیر تنظیم  قوت سماعت سے محروم شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے  اشاروں کی زبان کے ترجمان فراہم کرے گی جو تھانوں ، تمام خدمت مراکز، پولیس دفاتر کے فرنٹ ڈیسک اور تحفظ مراکز میں آنے والے قوت سماعت سے محروم افراد کو اشاروں کی زبان میں ترجمانی کے فرائض انجام دیں گے۔ 

"کنیکٹ ہیئر" ایک سوشل سٹارٹ اپ ہے جو سماعت سے محروم شہریوں اورمعاشرہ کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرتا ہے۔  کنیکٹ ہئیر  کا کہنا ہے کہ "ہماری دنیا کو بہروں کے لیے جامع بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔"