ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آْئی جی پنجاب کا احسن اقدام ، کم سن بچی کی قوت سماعت بحال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احسن اقدام کی بدولت کم سن بچی کی قوت سماعت بحال ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی  پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات سے معصوم کم سن بچی  کو  کلئیر امپلانٹ لگوا دیا گیا،لاہور پولیس شاہدرہ کے رہائشی ڈرائیور کانسٹیبل آصف اقبال نے بیٹی کے عارضہ بارے آئی جی پنجاب کو درخواست دی  تھی،3سالہ فضہ آصف پیدائشی طور پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم تھی ،آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ نے 18 لاکھ 30 ہزار مالیت کے جدید ترین کوکلئیر امپلانٹ کا بندوبست کیا ،چلڈرن ہسپتال میں آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے بچی کو جدید ترین آلہ سماعت لگا دیا ۔

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ فضہ آصف کو امپلانٹ کا بیرونی حصہ لگنے کے بعد بچی مکمل طور پر سننے کے قابل ہو جائے گی ،کانسٹیبل آصف کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اظہار تشکر ، بیٹی کا علاج کروانے پر شکریہ ادا کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ویلفیئر برانچ کو ملازمین کی دیکھ بھال اور ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا حکم، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ فضہ آصف کے مزید علاج معالجے اور تعلیم و تربیت میں بھی محکمہ ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا ،ہمارے پھول پراجیکٹ فضہ آصف جیسے سینکڑوں بچوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لانے کا باعث بن رہا ہے،ریجنز اور اضلاع سے موصول درخواستوں پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملازمین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔