آئی ایم ایف پلان بی، پلان اےکیا ہے ؟ مصدق ملک نےاندرکی بات بتادی

Mussadiq Malik, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کاکہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )سے قرض کا حصول اب پلان بھی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے شو  میں  گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اب آئی ایم ایف پلان بی بن چکا ہے،دوست ممالک سرمایہ کاری کریں گے۔

 سینئر وزیرکا مزید کہنا تھاکہ جسے لوگ پلان بی کہہ رہے تھے وہ آج سب کے سامنے ہے ، دوست ممالک سے بات طے کر لی ہے کہ وہ کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے ،وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تین مختلف ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 20 سے 25 ارب ڈالرز مختص کر دیے، حقیقت میں اب یہ پلان اے اور آئی ایم ایف پلان بی ہے۔

  انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ کار کے پیچھے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور چین جیسے دوست ممالک کی یقین دہانیاں ہیں، ان ممالک سے یہ بات طے کرلی گئی ہے کہ وہ کن کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔