صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے عمران خان سے متعلق اہم انکشافات

Sharjeel memon statement about Imran Khan
کیپشن: Sharjeel memon
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل، کہاپاکستان میں سب سے بڑا چور عمران خان نیازی ہے،نیب کا سب سے بڑا این آر او عمران خان نے اپنے اسکینڈلز چھپانے کے لیے لیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ بی آر ٹی پشاور پر اسٹے آرڈر کیوں لئے؟ بی آر ٹی پشاور پر سی ایم آئی ٹی رپورٹ میں 7 ارب روپے وصول کرنے کے شواہد ملے تھے،عمران خان اس کا قوم کو جواب دیں۔

پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کو طول دینے کا حربہ ان کے گناہ کو ثابت کرتا ہے۔ سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ثاقب نثار کے دور میں صادق اور امین قرار دینے کے معاملے کو دوبارہ میرٹ پر سنا جائے۔ کے پی کے میں یکم مئی سے 10 جون تک جنگلات میں 454 آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں بلین ٹری سونامی کا 488 ایکڑ رقبہ جل گیا۔

 صوبائی وزیر نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے مصنوعی طور پر جنگلات میں آگ لگائی۔ نیب کا سب سے بڑا این آر او عمران خان نے اپنے اسکینڈلز چھپانے کے لیے لیا۔

عمران خان کے دور حکومت میں نیب قوانین میں ترامیم کر کے چینی، گندم، پیٹرول، ایل این جی اور ادویات اسکینڈلز سے جان چھڑائی گئی ۔عمران خان کو نیب ترامیم پر مناظرہ کا اوپن چیلیج کرتے کہ یہ ترامیم عمران خان نے خود کو اور اپنے حواریوں کو بچانے کے لیے کیں۔

عمران خان اگر واقع ایماندار ہیں تو بنی گالا کی فرنٹ ویمن فرح گوگی کو سامنے لائیں۔فرح گوگی کی وکالت کرنا عمران خان کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔فرح گوگی کو ملک سے فرار کرانے سے ان کی چوری 100 فی صد ثابت ہوتی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہناتھا کہ دوست ممالک کی گھڑیاں بیچنے اور توشہ خانہ پر ڈاکہ مارنے کا احتساب جلد ہوگا ۔پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ۔ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھی سرپرائز کا انتظار کریں ۔عمران خان ملک کے اہم اداروں کے خلاف گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں ۔

ایسا لگ رہا ہے ان میں نریندر مودی کی روح آگئی ہے ۔ہم قومی اداروں کے خلاف سازش کو ملک کے خلاف سازش سمجھتے ہیں ۔عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چید کرتے ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer