ویب ڈیسک: بالی ووڈ سٹار ورون دھون کا مشہور فلم میکر کرن جوہر کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کو جوان لوگوں کے ساتھ پھرنا زیادہ پسند ہے۔
ورون دھون اپنی نئی آنے والی فلم کی تیاریاں کر رہے ہیں جس کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے ، ورون دھون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرن جو ہر کوطنز کیا اور کہا کہ انہیں اب بڑی عمر کے لوگوں کے ساتھ پھرنا اور وقت گزارنا پسند نہیں ہے ۔
ورون دھون نے کہا کہ میں نے ان کو کہا بھی کہ اپنی عمر کے لوگو ں کے ساتھ بھی وقت گزارنا چاہیئے مگر انہوں نے کہا کے اب فریش آنے والے ایکٹر ہی بالی ووڈ کا مستقبل ہیں اور ان کو ان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ کرن جوہر کا ورن دھون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ اب اپ ماضی بن چکے ہیں۔
ورون دھون کی تین مشہور فلموں کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے اور تینوں فلمیں باکس آفس پر چھائی ہیں ۔