پاکستانی حاجیوں کو سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

Good news for Pakistani pilgrims
کیپشن: Pakistani pilgrims
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی حاجیوں کے لئے قربانی کے اخراجات میں کمی کر دی گئی ,قربانی کے اخراجات پر چالیس ریال کی رعائت دیدی گئی .

تفصیلات کےمطابق رعائت کی وجہ سے حاجیوں کو دو ہزار دو سو روپے کی بچت ہو سکے گی ،قربانی کے اخراجات 849 سے کم کر کے 809 ریال مقرر کر دیئے گئے،پاکستان حج مشن اور اسلامی ترقیاتی بینک سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ،اسلامی ترقیاتی بینک پاکستانیوں حاجیوں کے لئے جانور کے قربان کرنے کے انتظامات کرے گا۔

علاوہ ازیں 32 ہزار سرکاری سکیم کے حاجیوں کے لئے 11 عمارتیں حاصل کی گئی ہیں۔وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری عالمگیر خان نےمختلف رہائشی یونٹس کا دورہ کیا،پاکستانی حاجیوں کے لئے حاصل کی گئی رہائشگاہوں کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

عالمگیر خان نے کہا کہ عازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عازمین نےمیڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ رواں سال کھانے پینے، ٹرانسپورٹ اور رہائش کے انتظامات کو تسلی بخش ہیں۔ 

عازمین کیلئے حرم تک مفت شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا ہے،یہاں آنے سے پہلے حج انتظامات کے حوالے سے جو سنا کرتے تھے یہاں صورتحال بالکل برعکس ہے،شکایات کی صورت میں فوری ازالہ کر دیا جاتا ہے۔ حاجیوں کوحد درجہ اہمیت دی جارہی ہے ۔رواں سال حج انتظامات میں کافی بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer