ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا عوام کیلئے بڑا ریلیف

حکومت کا عوام کیلئے بڑا ریلیف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ مؤخر کر دیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ مؤخر کیا۔ وفاقی کابینہ نے سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری دے دی، ویزہ پالیسی میں تبدیلی اور بڑے شہروں میں انسداد منی لانڈرنگ پولیس اسٹیشنز کا ایجنڈا مؤخر کر دیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کے معاملے پر پاک فوج، متعلقہ وزارتوں، افسروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ انڈونیشیا سے پام آئل کی درآمد پر بھی وزارت خارجہ، انڈسٹریز اور خزانہ کو شاباش دی۔  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ارکان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات، تیل کی قیمتوں اور ٹیکسوں کے حوالے سے سوالات کئے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایکنک کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت نوید قمر ایکنک کے ارکان میں شامل، وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود ایکنک میں بطور رکن شامل ہیں۔  پنجاب سے سردار اویس لغاری اور سندھ سے نثار کھوڑو ایکنک کے ارکان کا حصہ، صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا، بلوچستان سے سنئیر ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نور محمد دومرا ایکنک میں بطور رکن شامل ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر