ایئر فورس ملازمین کیلئےخوشخبری،عدالت نے بڑاحکم دے دیا

ایئر فورس ملازمین کیلئےخوشخبری،عدالت نے بڑاحکم دے دیا
کیپشن: Supreme Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ایئر فورس سے جبری ریٹائرمیںٹ پر کویت ائیر فورس جانے والے ملازمین کی پینشن سےمتعلق کیس  کی سماعت ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن اور جمال خان مندوخیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ایئر فورس ملازمین کی پینشن اور مراعات بحال کر دیں ۔عدالت نے بیس سال سے کم سروس والوں کو جبری ریٹائرمنٹ کی پیشکش کو بھی خلاف ضابطہ قرار دے دیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےریمارکس دئیے کہ ایئر فورس سے بیس سال سے کم سروس پر جبری ریٹائرمنٹ کی پیشکش کرنا ہی رولز کے منافی ہے۔بیس سال سروس سے قبل جبری ریٹائرمنٹ سزا کے زمرے میں آتی ہے۔ائیر فورس ملازمت چھوڑنے والوں کو جبری ریٹائڑمنٹ کی پیشکش نہیں کر سکتی تھی۔

ملازمین دی گئی پیشکش قبول کر کے باہر گئے ہیں۔