ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر پھر تگڑا ;تمام ریکارڈ توڑ دئیے

Doller Price Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 4 پیسے مہنگا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 210 روے ، 211 روپے کے بعد 212 روپے کی نئی بلند سطح قائم  ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر 212 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد ڈالر اب تک 29 روپے 99 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔12 اپریل 22 میں انٹربینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا تجارتی خسارہ اور بڑھتا درآمدی بل روپے پر پریشر بنا رہا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر نومبر 2019 کی کم سطح 9 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے ہیں۔