ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کےخاتمے کیلئے آئی جی پنجاب اِن ایکشن

IG meeting with comm lahr and lahore police
کیپشن: IG meeting with comm lahr and lahore police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت لاہورپولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں  منشیات کے عادی افراد کوفٹ پاتھوں اور سڑکوں سے بحالی مراکز کی انتظامیہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرمنشیات کے خاتمے کے لئے آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت لاہورپولیس اور انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ہوا،لاہور پولیس کو روزانہ  کی بنیاد پرمنشیات کے عادی افراد کوفٹ پاتھوں اور سڑکوں سے بحالی مراکز کی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی ۔  اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، کمشنر لاہورکیپٹن (ر)محمدعثمان ،ڈی آئی جی آئی ٹی، وقاص نذیر موجود تھے۔

آئی جی پنجاب  انعام غنی کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکوں اورفٹ پاتھوں کو نشے کے عادی افراد سے نہ صرف پاک کیا جائےگا  بلکہ ان افراد کو بحالی سنٹرز میں منتقل کیا جائے گا،کمشنر لاہور ان افراد کے علاج اور بحالی کے لئے بحالی مرکز کے قیام کے لئے فوری طور پر جگہ کا انتظام کریں گے۔کسی بھی ڈیرے، کیفے، تعلیمی ادارے یا جہاں کہیں منشیات کی فروخت یا استعمال کی اطلاع ملی  وہاں بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب  کا مزید  کہنا تھا کہ  پنجاب بالخصوص لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس، اے این ایف اور ضلعی انتظامیہ مل کر کارروائی کریں گے،شہری پولیس کی ”زندگی ایپ“ کے ذریعے منشیات فروشی یا نشے کے عادی افراد کے بارے اطلاع دے سکتے ہیں،شہری ایپ سٹور سے ”زندگی ایپ“ کو با آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔نشے کی لعنت میں مبتلا افراد کے علاج کے لئے انہیں بحالی سنٹرزمیں رکھا جائےگا تا کہ وہ عملی زندگی میں واپس آ سکیں،آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ لاہور کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد یہ آپریشنز تمام سٹی ڈسٹرکٹ میں کیے جائیں گے۔