ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زارا نعیم گلوکار عاصم اظہرکی مداح نکلیں؛ بڑی بات کہہ دی

زارا نعیم گلوکار عاصم اظہرکی مداح نکلیں؛ بڑی بات کہہ دی
کیپشن: Zaraa Dar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اے سی سی اے کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی زارا نعیم نے اپنی ایک یاد گار تصویر جو کہ گلوکارہ عاصم اظہر کے ساتھ بنائی تھی وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پر شیئر کی اور عاصم اظہر کے لئے خوبصورت پیغام بھی لکھا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحان میں ٹاپ کر کے ورلڈ ریکارڈ بنانے والی زارا نعیم بھی گلوکار عاصم اظہر کی مداح نکلیں،زارا نعیم نے گلوکار کے ساتھ بنائی ایک یادگار تصویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی،تصویر کے کیپشن میں ایک تحریربھی لکھی۔

زارا نعیم نے لکھا کہ’میں یہ پوسٹ آپ سب کے ساتھ شیئر کرکے بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے آج اُس شخص سے ملاقات کرنے کا موقع ملا جسے میں اپنی نوعُمری سے سُن رہی ہوں۔‘میں اپنی نو عُمری سے ہر دن عاصم اظہر کا گانا سُن کر سوتی ہوں اور اب میرے دل میں عاصم کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔‘

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں ٹاپ کر نےوالی زارا نعیم ڈار نے مزید اپنے پیغام میں لکھا کہ ’آپ نے انتہائی کم عُمر میں بہت کچھ حاصل کرلیا ہے اور اس کے باوجود بھی آپ ایک عاجزی پسند اور خوش مزاج انسان ہیں۔‘

اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے زارا نعیم ڈارکا کہناتھا کہ ’عاصم سے ملاقات کے بعد، میں خود کو ایک خوش قسمت مداح محسوس کررہی ہوں‘میری دُعا ہے کہ آپ کو بہت سی کامیابیاں ملیں‘

دوسری جانب زارا نعیم ڈار نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کی اور عاصم اظہر کی ملاقات کی وجہ کیا تھی تاہم اُنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ وہ اوکاڑہ میں گلوکار سے ملی تھیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer