ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

cm punjab notes
کیپشن: cm punjab notes
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ  پنجاب  کا احمد پور شرقیہ میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کاحکم۔

 تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے احمد پور شرقیہ میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے مزید کارروائی کی جائے اورمتاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیاجائے،وزیراعلیٰ پنجابب  نے مقدمے کے اندراج میں تاخیر اور ملزمان کو رشوت لیکر چھوڑنے کی شکایت کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے-

وزیراعلیٰ  پنجاب کاکہنا  ہےکہ ایف آئی آرکے اندراج میں تاخیر اور رشوت کے الزامات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے اورانکوائری کی رو شنی میں ذمہ دار پولیس افسروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے-