بند گوبھی انسانی صحت کیلئے کس قدر مفید ہے؟

Cabbage report
کیپشن: Cabbage report
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک : بند گوبھی میں سَلفر، بنیادی وٹامنز اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ ممکن بناتی ہے بلکہ جسمانی قوت کے لیے بھی نہایت موزوں ہے۔

 تفصیلات کےمطابق طبی ماہرین کی جانب سے متعدد بیماریوں سے بچاؤ  کیلئے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، قدرت نے چند سبزیوں میں کچھ ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ جنہیں نظر انداز کرنا انسان  کیلئے  نقصان دہ اور انکے استعمال سے انسانی صحت پر بے شمار  مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے ہرے رنگ اور پتوں والی سبزیوں کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے، بند گوبھی کا شمار بھی ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں اور کئی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

 بند گوبھی کی افادیت پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں سَلفر، بنیادی وٹامنز اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ ممکن بناتی ہے بلکہ جسمانی قوت کے لیے بھی نہایت موزوں ہے۔

بند گوبھی غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہے، اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم جبکہ پروٹین، فائبر، وٹامن کے، وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن بی، کیلشیم اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے، اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیئے جاتے ہیں، یہ کم کیلوری اور صفر کولیسٹرول ہونے کے سبب دل کی حفاظت کے لیے بہترین سبزی ہے۔

 بند گوبھی کے باقاعدہ استعمال سے کینسر سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، اس میں شامل لیوپیول، سنگرین اور سلفر جیسے اجزاء کینسر کا سبب بننے والے ٹیومر کی نشونما کو روک دیتے ہیں، تحقیق کے مطابق چھاتی کے کینسر کا شکار خواتین کی خوراک میں بند گوبھی کا خصوصاً استعمال کرنا سود مند ثابت ہوتا ہے۔

بند گوبھی کولیسٹرول اور کم کیلوریز کے سبب وزن گھٹانے میں مدد فراہم کرتی ہے، ایک کپ پکی ہوئی بند گوبھی میں صرف 33 کیلوریز جبکہ کچی بند گوبھی میں اس سے بھی کم کیلوریز پائی جاتی ہیں.

بند گوبھی میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم جبکہ فائبر کی مقدار اچھی خاصی پائی جاتی ہے جو کہ وزن گھٹانے کیلئےمدد گار ثابت ہوتی ہے۔  اس میں   وٹامن کے اور اینتھوکینین نامی جز پایا جاتا ہے جو ذہنی صحت اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرتا ہے، بند گوبھی اعصابی نظام کو تھکنے اور تباہ ہونے سے بچانے کے علاوہ الزائمر کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔

بند گوبھی میں سلفر بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، بند گوبھی کا استعمال چکنی جلد سے اضافی چکناہٹ اور دانوں کو ختم کر دیتا ہے، سلفر بالوں، ناخنوں اور جلد کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بند گوبھی میں موجود وٹامن سی اور سلفر یورک ایسڈ سے بھی بچاتا ہے۔

بند گوبھی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو متوازن سطح پر رکھتا ہے، اکثر اوقات طبی ماہرین کی جانب سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بند گوبھی بطور سلاد کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ بند گوبھی کا استعمال اس میں موجود بڑی مقدار میں فائبر اور پانی کے سبب قبض سے نجات اور نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے۔