ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ایمن خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کا پارہ ہائی کردیا

اداکارہ ایمن خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کا پارہ ہائی کردیا
کیپشن: Aiman khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور  اداکارہ ایمن خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور انہیں مداحوں کی جانب سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے،اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو اپنےپرفیوم برانڈ کی مارکیٹنگ کرتے دیکھا گیا جس پر مداحوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ایمن خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد دیگر شوبز کی اداکاؤں سے زیادہ ہے،سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا، یہ ویڈیو ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران بنائی گئی، ویڈیو میں وہ اپنے پرفیوم برانڈ کی خصوصیات کے بارے بتارہی ہیں۔

اداکارہ ایمن خان نےاس کی قیمت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سستاپرفیوم ہے جو کہ ہر کسی کی پہنچ میں ہے،اداکارہ کا کہناتھا کہ اس پرفیوم کی قیمت 4950 روپے ہے جو سستا اور ہر کوئی اس کو خرید سکتا ہے،بعدازاں ان کے کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین غصے سے لال پیلے ہوگئے اور ان پر خوب تنقید کی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو کلپ کافی گردش کررہا ہے اور پرفیوم کے سب کی پہنچ میں ہونے کا دعویٰ اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا ہے،کوئی ایمن کے اس بیان پر تنقید کر رہا ہے تو کسی نے ان کا خوب مذاق اڑایا،ایک صارف نے سوال کیا کہ اگر یہ سستا ہے تو پھر مہنگا کیا ہوگا؟ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے لگا سستا 500 تک کا ہوگا،ہادی بن فراز نامی صارف کا کہنا تھا کہ 5000 میں ایک غریب کے گھر کا راشن آکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer