جنید ریاض: لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی، امتحان کا آغاز دس جولائی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ 10 جولائی کو سائیکالوجی، 12 کو کیمسٹری اورجغرافیہ کاپیپر ہوگا۔13 کو سوکس اور کمپیوٹر سائنس کا پیپر ہوگا۔ 14 جولائی کو ایجوکیشن، 15 کو پنجابی، 16 کو فزکس،17 کواسلامک سٹیڈیز اور 19 کو اکنامکس کا پیپر ہوگا۔27 جولائی کو میتھ اور بیالوجی کا پیپر ہوگا۔رواں سال کورونا کے باعث طلباء کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔
دوسری جانب آئی بی سی سی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے ویڈیو گائیڈز جاری کر دیں۔ تعلیمی بورڈز کورونا ا یس او پیز کے تحت مراکز میں انتظامات کرنے کے پابند ہونگے۔ ایک کمرے میں زیادہ سے زیادہ 50 طلبا کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ امتحانی مرکز میں بغیر ماسک کے طلباء کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
قبل ازیں رواں سال صوبہ بھر کے سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم 80 لاکھ سے زائد طلباء امتحان دیں گے۔ کورونا کے باعث پچاس فیصد بچوں کا ایک روز اور پچاس فیصد کا اگلے روز امتحان لیا جائے گا، امتحانات کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ بچوں کے نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا، امتحانات سخت ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے۔ ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر متعلقہ ہیڈز کیخلاف کارروائی ہوگی۔