ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سےمتعلق اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سےمتعلق اہلیہ کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: Accused tick takir Kashif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)ڈرامہ ارتغرل غازی کے ہیرو کو پاکستان بلانے والےٹک ٹاکر کاشف حسین کی پولیس حراست سے بازیابی کیس کی سماعت، پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف حسین کو عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے قانون کے مطابق گرفتاری ہونے پر درخواست کو غیر موثر قرار دے کر نمٹادیا۔
 تفصیلات کے مطابق جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کاشف حسین کی اہلیہ اردن جبیں کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار کی جانب سے چودھری محمد قاسم آرائیں ایڈووکیٹ پیش ہوئے، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے ڈی ایس پی آرگنائز کرائم اچھرہ سرکل کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی رپورٹ پیش کی،ملزم کاشف کو گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ، ریوالونگ لائٹ لگانے اور خود کو سرکاری افسرظاہر کرنے پر گرفتار کیاگیا ۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو کی درخواست پر بھی تھانہ ریس کورس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج ہے، ملزم کی بازیابی کے لئےدائر درخواست میں کوئی حقیقت نہیں،درخواستگزارکی جانب سےموقف اختیار کیا گیا کہ اس کے خاوند کاشف نے ارتغرل غازی ڈرامے کےہیرو کےساتھ مختلف شوز کروانے کا معاہدہ کیا،معاہدے پرعملدرآمد نہیں ہوسکا۔

معاہدہ ختم ہونے پر پولیس نے ہراساں کرنا شروع کردیا،12 جون 2021 کو پولیس ان کے گھر میں داخل ہوئی اور کاشف کو اُٹھا کر لےگئی،سی آئی اے اچھرہ پولیس نے بغیر مقدمہ غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے،جسٹس علی ضیاء باجوہ نے قرار دیا کہ پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتارکیاہے ، اب ملزم کی رہائی کے لئےمتعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مقامی عدالت نے ترک ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاتھا،پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کر کے کیس کے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آج ہفتہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer