ایل ڈی اے دفتر میں سہولیات کا فقدان

LDA Office
کیپشن: LDA Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے دفتر میں سہولیات کا فقدان، کمرہ ایک افسر دو، سی ایم پی ونگ کا افسر لینڈ ڈویلپمنٹ ون کے کمرے پر قابض، گریڈ سترہ کے سٹیٹ افسر نے عملے سمیت راہداری میں میز کرسی لگا کر محکمانہ امور انجام دینا شروع کردیے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں افسروں اور عملے کے لئے سہولیات کا فقدان ہوگیا ہے۔ سی ایم پی ونگ کا افسر لینڈ ڈویلپمنٹ ون کے کمرے میں براجمان ہے۔ گریڈ سترہ کے سٹیٹ افسر شبیر سیال نے عملے سمیت راہداری میں میز کرسی لگا کر محکمانہ امور انجام دینا شروع کردئے ہیں۔ سٹیٹ افسر اور سٹاف گرمی میں فرائض ادا کررہے ہیں، سی ایم پی اور ڈی ایل ڈی ون کی چپقلش میں افسران اور سٹاف الجھ پڑے ہیں۔ 

دوسری جانب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز ریگولیشنز دوہزار اکیس کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔ منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کیلئے تین اہم نکات کی وضاحت پیش کی جائے گی، سکیموں میں قبرستان پانچ کلومیٹر دور جبکہ براؤن کی بجائے گرین ایریا میں بھی دیا جاسکے گا۔ اس سے قبل سوسائٹی کے باہر پانچ کلومیٹر کے حصار میں قبرستان دینا واضح تھا لیکن براؤن اور گرین ایریا میں کنفیوژن تھی۔ سکیموں میں مفاد عامہ کی جگہوں کو پندرہ سال تک ڈویلپرز کے کنٹرول میں دیا جا سکے گا، پندرہ سال بعد ایل ڈی اے پبلک یوٹیلٹی سائٹس کا قبضہ لے سکے گا۔

قبل ازیں پرائیویٹ سکیموں کو مفاد عامہ کی جگہوں کے استعمال کی اجازت نہیں تھی، ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز دوہزار اکیس میں ریگولیشنز لانے کا فیصلہ ابہام دور کرنے کیلئے کیا گیا۔ ریگولیشنز آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور کرائے جائیں گے۔