(ویب ڈیسک)قائمہ کمیٹی خزانہ نے خواتین کے میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کی سفارش کی ہے۔
رکن کمیٹی سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ چھوٹا کاروباری طبقہ ہانگ کانگ اور کوریا وغیرہ سے سامان درآمد کرتا ہے۔ کاسمیٹکس پر ٹیکس میں اضافے سے ان کا کاروبار متاثر ہوگا، کاسمیٹکس کی مصنوعات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز میں کمی کی جائے ۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کاکہنا تھا کہ یہ ہر خاتون کا مسئلہ ہے، پورا ملک شکایت کر رہا ہےکاسمیٹکس پر ٹیکس میں اضافے سے قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہےحکومت نے مقامی اور درآمدی کاسمیٹکس پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے۔