(سعید احمد سعید)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے ایک بار پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی کا گوشت 284 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا گوشت تھوک ریٹ 188 روپے جبکہ پرچون ریٹ 196 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
واضح رہے کہ چکن کی قیمتوں میں گزشتہ دو روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری تھا تاہم دوبارہ سے چکن کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رک گیا اور برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا ہوگیا جس پر شہری رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔
شہریوں کابرائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کہناتھا کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہو کیونکہ اب بھی سستا پروٹین کافی مہنگا ہے ساتھ ہی حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ کیوں گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سےدکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔