کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لوٹنے والے ہسپتالوں کی شامت

کورونا سے متاثرہ مریضوں کو لوٹنے والے ہسپتالوں کی شامت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کووڈ19کے مریضوں سے علاج کے زائد اخراجات وصول کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے چھ ہسپتالوں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی طرف سے جن ہسپتالوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں،ان میں لاہور اور ملتان کے ہسپتال شامل ہیں۔لاہور کے اتفاق ہسپتال،فاطمہ میموریل ہسپتال،مسعود ہسپتال،لاہور کیئر ہسپتال اور ابوسینا ٹیچنگ ہسپتال کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔لاہورکے سرجی میڈ ہسپتال،ثروت انور میڈیکل کمپلیکس اوراحمد میڈیکل کمپلیکس جبکہ راولپنڈی میں معمول کی انڈور سروسز اور الیکٹوسرجریز معطل کر دی گئیں۔یہ ہسپتال ایمرجنسی اور کووڈ19کے مریضوں کا علاج جاری رکھیں گے۔

احکامات پر عملدرآمد کے لیے 24گھنٹے کا وقت دیاگیاہے،عدم تعمیل پرہسپتال کو سربمہر کیا جاسکتاہے۔احکامات میں کہا گیاہے کہ فروری2020کے ریٹس سے زائداخراجات کی وصولی ہر گزنہ کی جائے۔ کمیشن کے 16جون کے نوٹسز کے بعد زیادہ تر ہسپتالوں نے فروری 2020کے ریٹس پر علاج کر نا شروع کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی انسپیکشنزجاری ہیں، احکامات کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاجگاہوں کو سربمہر بھی کر دیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer